ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس 5 سالہ جنگ بندی کی شرط پر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے تیار

حماس 5 سالہ جنگ بندی کی شرط پر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ اگر غزہ میں 5 سال کے لیے اسرائیلی کارروائیاں بند کر دی جائیں تو تمام قیدیوں کی رہائی ممکن ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تنظیم ایک بار میں قیدیوں کے تبادلے اور پانچ سالہ جنگ بندی پر آمادہ ہے۔ اس سے قبل حماس نے محدود جنگ بندی کی تجاویز مسترد کر دی تھیں۔

دوسری جانب اسرائیل تمام قیدیوں کی واپسی اور حماس سمیت دیگر گروہوں کے غیرمسلح ہونے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 51 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ حماس کی قید میں اس وقت 58 اسرائیلی موجود ہیں۔