ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب کا ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھو کھر :وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا انقلابی اقدام،پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

  تفصیلات کے مطابق  پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کریگی،ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا،صوبہ بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا،تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جائے گا۔

سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دی گئی،ماہرین کا ورکنگ گروپ مرکزی ڈی این اے ڈیٹابیس کے قیام کیلئے ماڈل تجویز کرے گا،ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس نظام انصاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد ورکنگ گروپ کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے،کڈائریکٹر سی ای ایم بی پروفیسر ڈاکٹر معاذ الرحمان ممبران ہوں گے،ڈی آئی جی اطہر وحید اور ڈائریکٹر ایڈمن پی ایف ایس اے ولید بیگ ممبران ہونگے۔

  ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ ورکنگ گروپ ایک ہفتے میں اپنی تجاویز سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گا۔