راو دلشاد: وزیراعلیٰ مریم نوازسےورلڈلبرٹی آرگنائزیشن کےاعلیٰ سطح وفد کی ملاقات،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہا۔
ورلڈلبرٹی آرگنائزیشن کےاعلیٰ سطح وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے، بلاک چین اینوویشن ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اورسٹیبل ایپلی کیشن پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا گیا، معدنیات ، ایگریکلچر سمیت پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل حقیقی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کاجائزہ لیا گیا۔
ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت،سکیورٹی امورکیلئےسٹیبل کوائن سلو شن کےنفاذپر گفتگو کی گئی، ملاقات میں ترسیلات زر،مالیاتی لین دین اورعالمی تجارت کےبہترفریم ورک کی ضرورت پرزور دیا گیا۔
پاکستان کےمعاشی ومالیاتی نظام کوڈی سنٹرلائزڈفنانس ماڈل سےمربوط کرنےپراتفاقِ رائے ہوا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہا، وزیراعلیٰ مریم نواز نےا پنجاب کو ڈیجیٹل اینوویشن کا ریجنل لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔