ثمرہ فاطمہ : بائیو فیول ٹیکنالوجی سے پاکستان کو قابل تجدید توانائی بنانے کا مشن،پاک سوزوکی کی جانب سے مانگا منڈی میں پہلے بائیو گیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے بائیو گیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بائیو گیس سے چلنے والی گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کی اور اسے خوب سراہا۔
مہمان خصوصی اختر ہارون نے پاک سوزوکی انتظامیہ کو آٹو موبائل سیکٹر میں بائیو گیس ٹیکنالوجی لانے پر مبارکباد دی، کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی سے صرف ایندھن کا بحران حل، کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

ایم ڈی اور سی ای او پاک سوزوکی ہیروشی کاموامورا کا کہنا تھا یہ منصوبہ پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیساتھ ساتھ آٹو موبائل ٹرانسپورٹیشن میں پٹرول کی بچت میں بھی کار آمد ثابت ہوگا۔
ڈپٹی چیف فرانسیسی سفارتخانہ تکانوکا کہنا تھا یہ ایک ماڈل پلانٹ ہے جو بائیو فیول ٹیکنالوجی میں نجی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دے گا ۔

تقریب میں شرکا کو بائیو گیس کے موسمیاتی، معاشی، سماجی و اقتصادی فوائد سے بھی آگاہ کیا گیا، تقریب کے اختتام پر پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے مہمان خصوصی ہارون اختر خان و دیگر مہمانان گرامی کو سوئینرز سے نواز ا گیا۔