ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کی وارننگ نے بھارت کی حکومت کو بوکھلا دیا

Bilawal Bhutto Zardari, Sindh River and Bilawal Bhutto,
کیپشن: سندھ کا پانی ہی دراصل ہماری رگوں میں خون بناتا ہے، اگر کوئی ہماری رگوں کا خون نچوڑنے کی بچگانہ سوچ سوچے گا تو اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے ہم کچھ بھی کریں گے، حتیٰ کہ خون بھی بہائیں گے،   دہلی کے راج سنگھاسن پر بیٹھے جس سازشی کو  یہ سادہ بات سمجھ نہیں آتی اس کے ارد گرد موجود لوگوں کو اس کی نگرانی کرنا چاہئے، مبادا وہ اپنی ناسمجھی میں  اپنے ساتھ اپنے متعلقین کا بھی نقصان کر بیٹھے۔ (بلاول بھٹو کی یہ فائل فوٹو ان کی گزشتہ ہفتے حیدر آباد میں سندھ دریا کے پانی کے موضوع پر ہی غیر معمولی خطاب کی ویڈیو کلپ سے لیا گیا سکرین شوٹ ہے۔)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان  کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے سندھ طاس معاہدے کی  نام نہاد معطلی  کی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر ٹھوس وارننگ نے بھارت کی  قیادت کو بوکھلا دیا۔

بلاول بھٹو نے سیدھے سبھاؤ بتایا کہ اگر  انڈیا کی قیادت نے سندھ طاس معاہدہ کو چھیڑا اور سندھ دریا کا پانی روکنے کی کوشش کی تو  اس کا نتیجہ کیا ہو گا۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ سندھ دریا میں پانی نہیں بہے گا تو پھر دریا میں  پانی روکنے والوں کا خون بہے گا۔

  پاکستان کا پانی روکنے کی بچگانہ حرکت کرنے والوں کو بلاول کے ٹھوس جواب کا کوئی جواب نہیں سوجھا  تو  مودی کے  مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتہ (26 اپریل 2025) کو  یہ بیان داغ دیا کہ وہ "اپنی دماغی حالت کی جانچ کرائیں۔"

ہردیپ سنگھ  پوری نے  کہا، "اس سے کہو کہ وہ اپنی دماغی حالت کی جانچ کرائے، وہ کس قسم کے بیانات دے رہا ہے، بہت ہو گیا... ہم مزید یہ برداشت نہیں کریں گے۔ اب کچھ دن انتظار کریں۔"   

بلاول بھٹو جب  پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھارت مین ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا خارجہ اجلاس مین گئے تھے تو بھارت کے کسی نیتا کو اس نوجوان لیڈر کا سامنا کرنے کی ہی جرات نہیں ہوئی تھی، بلاول نے انڈیا میں اپنی گفتگوؤں میں اعلیٰ درجہ کی دپلومیٹک روایات کو برقرار رکھتے ہوئے  پاک بھارت تعلق کے ضمن میں بھارت کی قیادت کے رویہ پر معقول  انداز سے ایسے جملے کہے تھے جن کی جلن بہت دنوں تک مھسوس کی گئی تھی۔  

اب  نئی دہلی میں نریندر مودی کی حکومت نے سندھ دریا کے پانی کو  میلی آنکھ سے دیکھا تو بلاول بھٹو نے ڈپلومیٹک زبان استعمال نہیں کی بلکہ سادہ زبان میں مودی کو  ان کے دماغ میں پل رہی سازشوں کا انجام سمجھا دیا۔ 

ہردیپ سنگھ پوری کے سوا کسی دوسرے کو بلاول بھٹو کی وارننگ کا جواب دینے کی جرات ہی نہیں ہوئی۔