ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم خبر، بلاول بھٹو کی عارف علوی سےون آن ون طویل ملاقات

صدرمملکت عارف علوی، وزیرخارجہ بلاول بھٹو
کیپشن: President Arif Alvi , FM Bilawal Bhutto
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چئیرمین پیپلزپارٹی و  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت عارف علوی سے خصوصی ملاقات کی جس میں حالیہ ملکی صورتحال سمیت اہم امور زیرغورآئے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے وفاقی وزیر کے حلف کے ساتھ ہی صدر مملکت عارف علوی سے ون آن ون ملاقات  ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آدھے گھنٹے سے زائد ملاقات رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

صدر مملکت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے پر مبارکباد  پیش کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے ساتھ ہی ایوان صدر سے رخصت ہوگئے ۔

صحافی کی جانب سے صدرمملکت سے سوال پوچھا گیا کہ  جناب صدر ملاقات میں کون سے امور زیر بحث آئے جس پر عارف علوی بغیر جواب دیئے مسکراتے ہوئے چلے گئے۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ جناب صدر دو منٹ صحافیوں کو بھی دیدیں۔ جس پر صدر مملکت مسکراہٹ کے ساتھ ہی آگے کی جانب روانہ ہوگئے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor