ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوفناک حادثے میں کمسن بچہ محفوظ؛ مگر کیسے؟ ویڈیو دیکھیں

خوفناک حادثے میں کمسن بچہ محفوظ؛ مگر کیسے؟ ویڈیو دیکھیں
کیپشن: accident video
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) سوشل میڈیا پر حادثات کی متعدد ویڈیو میں موجود ہیں جن میں لوگوں کو معجزاتی طور پر بچتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے ایک کمسن بچہ خوفناک حادثے میں محفوظ رہا۔

تفصیلات کےمطابق حادثات کا ہونا معمول بن چکا ہے، عصر حاضر میں ایسے مواقع پر لوگ مدد کی بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف ہوتے دکھائی بھی دیتے ہیں،  ٹریفک حادثات ہونے کی اہم وجہ سٹرک پر آکر قوانین کو نظرانداز کرنا جس کے باعث بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے،ایسے عمل میں کبھی کبھار جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑسکتا ہے جبکہ ہولناک حادثات میں اکثر دیکھا گیا کہ ڈرائیور، مسافر معجزاتی طور پر بچ جاتے ہیں، ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصروف شاہراہ پر معمول کے مطابق ٹریفک جاری ہے اور ایک موٹر سائیکل سواراپنی فیملی کے ساتھ جارہا ہے، ون وے سٹرک ہونے پر دونوں اطراف سے ٹریفک آرہی ہے، موٹرسائیکل سوار کو اپنی رفتار میں جارہا تھا کہ ایک کار نے اس کو اوور ٹیک کرتے ٹکر ماری جس پر موٹرسائیکل سوار کو توازن بگڑا اور خاتون اور اس کا کمسن بچہ سٹرک پر گرگئے، اسی ثناء میں ایک بڑا ٹرک پاس آپہنچا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں نے گرتے ہوئے اپنی خاضری دماغی سے کام لیااور اپنے کمسن بچے کو ٹرک کے نیچے آنے سے بچا لیا۔ ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ رہ گئے اور ماں کی اس حاضری دماغی کو داد دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer