جامعہ کراچی خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

جامعہ کراچی خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات کیلئے  کمیٹی تشکیل دے دی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق   ڈی آئی جی سی آئی اے کمیٹی کے سربراہ ہونگے، یس ایس پی ایسٹ ایس ایس پی ملیر  انویسٹی گیشن ٹیم کا حصہ ہوں گے، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ اینڈ سیل بھی ٹیم میں شامل ہیں، ٹیم تحقیقات مکمل کر کے حکام بالا کو آگاہ کرے گی۔کیس پر سی ٹی ڈی اور رینجرز کی ٹیمیں بھی کام کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے اندر سے تقریباً تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں تاہم یونیورسٹی کے اطراف شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون خودکش حملہ لفٹ لیکر موقع پر پہنچی ، خاتون حملہ آور زمانہ طالب علمی میں بی ایس او میں شامل رہی, خاتون کی شناخت شیری کے نام سے کی گئی ہے.

حملہ آور خاتون کے والد حال ہی میں بلوچستان سے گریڈ 20 میں ریٹائر ہوئے جبکہ شوہر اور بہن بھی ڈاکٹر جبکہ اور بھائی ملازمت پیشہ ہیں تاہم اب تک اس کے خاندان کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا۔

یاد رہے گذشتہ روز جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔