ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا: چینی وزارت خارجہ

پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا: چینی وزارت خارجہ
کیپشن: Chinese Foreign Ministry
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والے چینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حملے میں ملوث ملزمان کو یقیناً اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والے چینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حملے میں ملوث ملزمان کو یقیناً اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ منگل کو کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی مسافر وین میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں تین چینی اساتذہ ہلاک، ایک چینی استاد زخمی اور متعدد پاکستانی زخمی ہوئے۔ چین نے حملے کی شدید مذمت اور شہریوں کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے متاثرین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔خیال رہے کہ 26 اپریل کی دوپہر کو جامعہ کراچی میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والی خاتون خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں 3 چینی اساتذہ اور ایک پاکستانی شخص جاں بحق ہوئے۔