ویب ڈیسک:حکومت کی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت کرلی ہے۔
ترجمان اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی رہنما امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر عمرے کی ادائیگی ہماری روایات نہیں، عمرے کی ادائیگی کی دعوت دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔
ادائیگی انفرادی عمل ہے، دینی فریضے پہلے بھی ادا کیے ہیں اور ادا کرتے رہیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں نئی حکومت پوری سیاسی لیڈر شپ کو اعتماد میں لے گی۔
عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کے ساتھ سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی ہے۔ وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی دعوت دی، وزیراعظم کی جانب سے قومی یکجہتی کے طور پر دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایات نہیں
— Ameer Haider Khan Hoti (@HaiderHotiANP) April 26, 2022
1/2
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب 28 سے 30 اپریل تک ہوگا۔ دورے کے دوران اہل خانہ، اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔