ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ سے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ

GCU exam
کیپشن: GCU exam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نےروایتی طریقے کے تحت امتحانات لینے کافیصلہ  تبدیل کرلیا،بیچلر ڈگری کے لیے امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا تیسری لہر کےتیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا بیچلر ڈگری کے لیے امتحانات آن لائن طریقے سے  لینے کا فیصلہ ۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی  کے ایم اے کےسالانہ امتحانات 24 مئی سے آن لائن ہونگے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی  کاکہناہے کہ بیچلر ڈگری کے لیے امتحانات آن لائن لیے جائیں  گے  جومئی کے آخری ہفتے میں پہلے سے منظور شدہ پالیسی ہے مطابق ہونگے ،سیشن  23-2019۔سیشن 22-2018 اور 21-2017 فائنل ایئر کے امتحانات آن لائن ہونگےجبکہ ایم اے کے سالانہ امتحانات بھی ان لائن ہونگے جو24 مئی  سے شروع ہوکر چار جون کو اختتام پذیرہونگے۔

طلبہ کی آن کیمپس کلاسز منسوخ کردی گئیں