ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوروناوائرس :اخراجات کی مانٹیرنگ کافیصلہ

 کوروناوائرس :اخراجات کی مانٹیرنگ کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: کوروناوائرس سے نمٹنے اورانتظامی معاملات پرآنے والے اخراجات کی مانٹیرنگ کافیصلہ،  پنجاب حکومت اخراجات میں کرپشن کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی، پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے کوڈ19 کے نام سے مانیٹرنگ یونٹ بنانے کا پلان تیار، نئے مالی سال میں باقاعدہ مانیٹرنگ یونٹ تشکیل دیا جائے گا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈز کے نام سے جاری فنڈز کی بھی نگرانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب مین کورونا وائرس سے نمٹنے اور انتظامی معمالات پر آنے والے اخراجات کی مانٹیرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا گیا، پنجاب حکومت کورونا وئراس پر آنے والے آخراجات میں کرپشن کرنے والے کے خلاف سختی سے نمٹے گی۔

پی اینڈ ڈی بورڈ  کی جانب سے کوڈ 19 کے نام سے مانیٹرنگ یونٹ بنانے کا پلان تیارکرلیا ہے، نئے مالی سال میں باقاعدہ مانیٹرنگ یونٹ تشکیل دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈیسساٹر مینجمنٹ فنڈز کے نام سے جاری کیے گئے فنڈز کی بھی نگرانی ہوگی، زرائع نے بتایا ہے کہ فنڈز کے ضیاع کو روکنے کے لیے یہ مانیٹرنگ یونٹ تشکیل دیا جائے گا جس میں عام شہری بھی ڈیزاسٹر فنڈز میں گھپلوں اور کرپشن کے حوالے سے نشاندہی کرسکے گا۔کورونا کے لیے دیئے گئے فنڈز کی باقاعدہ ٹریکنگ اور صحیح استعمال پر کڑی نظر رکھی جائے  گی۔

 دوسری جانب پنجاب میں مالی بحران پیدا ہونے کے پیش نظر حکومت کی جانب سےغیر ملکی ڈونر ایجنسیوں سے رابطے تیز ہوگئے اور بجٹ خسارہ دور کرنے کے لئے ایجنسیز اور بینکوں سے باقی شدہ فنڈز کے اجراء کی اپیل کردی گئی،  ڈونرایجنسیوں کے مختلف لون کے 28ارب کی مذکورہ رقم ابھی باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ 28 ارب کی رقم  کے اجراء کے لئے ایجنسی سے رابطے جاری ہیں، غیر ملکی ڈونرایجنسیز نے58 ارب سےزائد کا قرض دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، ایجنسیز کی جانب سے اب  تک16 ارب10  کروڑ کاقرض پنجاب حکومت کومل چکا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer