زین مدنی: فلم میکرز نے فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر ریگل سینما کی عمارت میں نمازیوں کے لیے مسجد قائم کردی، جس کے لیے پاکستان کی نامور اداکارہ ریما خان نے خطیر رقم عطیہ کی۔
فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسجد بنانے کا خیال آیا اور اس نیک کام میں فلم اسٹار ریما خان اور صفدر ملک نے خطیر رقم عطیہ کی اُنہوں نے بتایا کہ دفتر کی تزئین و آرائش کے لیے فلم اسٹار میرا، شان مصطفیٰ سمیت دیگر افراد نے بھی فنڈز فراہم کیے ہیں۔
فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں قائم مسجد میں نمازیوں کے لیے نماز کی ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔