ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں تھی، 27ستمبر کے مارچ کی تاریخ انہوں نے ہی دی تھی: عطا تارڑ

جلد تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی اور دنیا کی معیشتیں ترقی کریں گی؛ وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں تھی، 27ستمبر کے مارچ کی تاریخ انہوں نے ہی دی تھی: عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آبادمیں وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑاوروزیراعظم کے کوآرڈینیٹر خیبر پختونخوا اختیار ولی  نے  نیوزکانفرنس کی اور کہاامریکی صدر نے وزیراعظم کی تقریر کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا،پوری دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان امریکا ۔ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جلد تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی اور دنیا کی معیشتیں ترقی کریں گی۔پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں تھی، 27ستمبر کے مارچ کی تاریخ انہوں نے ہی دی تھی۔

وزیراطلاعات و نشریات  عطا تارڑ نے کہا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے واشگاف الفاظ میں پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا ہے،پوری دنیا میں وزیراعظم کی تقریر کو سراہا گیا،فلسطینی نمائندوں نے دل کھول کر وزیراعظم کی تقریر کو داد دی،ہمارے فلسطینیوں کیلئے جذبات عملی طور پر سب کے سامنے ہیں،فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان بھی بھجوایا گیا، وزیراعظم نے فلسطین کے طلباء کی میڈیکل تعلیم کیلئے بھی کردار ادا کیا،فلسطین کے طلباء پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں،وزیراعظم نے فلسطین کا مقدمہ لڑا اور اسرائیل کی مذمت کی،وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ  پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا،

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیاگیا،امریکی صدر نے وزیراعظم کی تقریر کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا،پوری دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان امریکا ۔ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے،

جلد تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی اور دنیا کی معیشتیں ترقی کریں گی، انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں تھی، 27ستمبر کے مارچ کی تاریخ انہوں نے ہی دی تھی،پی ٹی آئی اتنی کمزور کبھی بھی نہیں جتنی اب ہو چکی ہے،ان کا دہشتگردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے،یہ دہشتگردوں کی مذمت کرنے سے بھی گریزاں ہیں،پولیس اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں،ہم ڈنکے کی چوٹ پرکہتے ہیں کہ دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے،سہیل خان آفریدی تحریک انصاف میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں،ان کی بزدلی اور سیاسی نااہلی ثابت ہو چکی ہے، ان کے پلے اب کچھ نہیں رہا، یہ اپنی سیاسی ساکھ مکمل طور پر کھو چکے ہیں،ان کی اتنی سیاسی کمزوری کبھی بھی دیکھنے میں نہیں آئی۔