رانا آزر: پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت لاہور ڈسٹرکٹ کے سکولوں کے مابین کرکٹ مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول اور صفاء سائنس سکول کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول گراؤنڈ میں جاری ہے۔ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اننگز میں مدِمقابل ٹیم کو 215 رنز کا ہدف دیا۔
گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کی جانب سے محمد طلحہ نے 50 رنز کی نصف سنچری اسکور کی، جبکہ محمد شرجیل نے 25 اور محمد ابراہیم نے 24 رنز بنائے۔
صفاء سائنس سکول کی جانب سے حیدر علی اور امیر سجاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔