وقاص احمد:ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر سٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈولفن سکواڈ نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی اشتہاری ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم فیصل آباد پولیس کو 4 مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھا, ملزم چوری، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں اشتہاری تھا۔
ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ای پولیس ایپ کے ذریعے گرفتار کیا۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزم ایک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہے اور 15 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے گزشتہ 5 سال سے روپوش تھا,مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو تھانہ داتا دربار کے حوالے کر دیا گیا۔