ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس:  خواجہ سراؤں نے مل کر کار سوار نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ڈیفنس:  خواجہ سراؤں نے مل کر کار سوار نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ڈیفنس میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد شدید جھگڑا ہوگیا، جس کی موبائل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خواجہ سراؤں کی جانب سے کار سوار نوجوان سے پیسے مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی۔ نوجوان نے مبینہ طور پر گالم گلوچ کے بعد پہلے ایک خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے جواب میں موقع پر موجود دیگر خواجہ سراؤں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی ویڈیو میں دونوں فریقین کو ایک دوسرے سے الجھتے اور ہاتھا پائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے جھگڑے کی بنیاد پر دونوں فریقین کے خلاف کارروائی کی۔