ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سبسڈی دینے پر ہم پر تنقید کی گئی،پیپلز پارٹی سیلاب پر سیاست نہیں کرتی۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں کسان کو سہولت دینا لازم ہے، گندم اگانے والوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ریمارکس کو نامناسب قرار دیدیا اور یہ کہنا کہ عالمی برادری سے اپیل کرنے والا شخص خوددار یا باعزت نہیں، غلط ہے،پیپلز پارٹی سیلاب پر سیاست نہیں کرتی،سیلاب کو بپلسٹی اسٹنٹ بنانے والے قدرتی آفت پر سیاست کرتے ہیں، مفاہمت کے نام پر ہم آنکھیں نہیں بند کرسکتے، پیپلز پارٹی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاق سے اپیل کی ہے کہ آئی ایم ایف سے بات کریں، بلاول بھٹو نے کسی صوبے سے نہیں وفاق سے بات کی، بلاول بھٹو نے وفاق سے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بیرونی امداد کی اپیل کی جائے۔
شرجیل میمن نے سندھ پولیس کو ملک کی بہترین پولیس قرار دے دیا ،صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ کسان پیکیج پر 55 ارب روپے سے زائد خرچ کرے گی، کسان پیکیج سے 4 لاکھ 4 ہزار 408 کسان شامل ہیں، بلاول بھٹو کی پالیسی سے کسان، مزدور اور غریب کو فائدہ ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی پالیسی کا مقصد کسانوں کو مضبوط کرنا ہے، ملک میں عوام کا ڈیٹا صرف پیپلز پارٹی کی حکومت میں بنایا ہے، اس وقت جو صورتِ حال ہے اس میں لازم ہے کہ کسان سہولت دیں،انہوں نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی کے لیے ہمیں کسانوں کو سہولت دینے کی ضرورت ہے، کل چیئرمین بلاول بھٹو نے انقلابی پالیسی کا اعلان کیا، انہوں نے کسانوں کے لیے ریلیف کا اعلان تھا، یہ ریلیف صرف کاشتکار کے لیے نہیں پورے پاکستان کے لیے ہے۔