ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف, 36 ادویات پر الرٹ جاری

جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف, 36 ادویات پر الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے صوبے بھر میں میڈیکل اسٹورز پر جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف کیا ہے اور 36 ادویات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق ان میں سے 23 ادویات غیرمعیاری جبکہ 13 جعلی ہیں جو السر، قے روکنے، سانس، کان اور جلد کے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اسی طرح وٹامن بی، پیٹ کے انفیکشن اور سانس کی بیماریوں کی مخصوص ادویات بھی غیرمعیاری قرار دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انجکشن کا پانی، ڈرپس، بیکٹیریا انفیکشن، آپریشن کے لیے بینڈیج، الرجی کے سیرپ، آنکھوں اور فلو کی ادویات بھی غیرمعیاری پائی گئی ہیں۔ مزید برآں اینٹی ریبیز ویکسین، جانوروں کی اینٹی بائیوٹک اور کیڑے مارنے کی ادویات بھی ناقص اور غیرمعیاری قرار دی گئی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے ان تمام ادویات کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے میڈیکل اسٹورز اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ بیچ فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹایا جائے۔