ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا رائٹ ٹوپیس فل پروٹیسٹ ایکٹ 2024 ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ

پنجاب حکومت کا رائٹ ٹوپیس فل پروٹیسٹ ایکٹ 2024 ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: پنجاب حکومت کا رائٹ ٹوپیس فل پروٹیسٹ ایکٹ 2024 ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ، محکمہ قانون پنجاب کوترمیمی مسودہ تیارکرکےپنجاب کابینہ میں جلدپیش کرنےکاٹاسک تفویض کردیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب حکومت نےپیس فل پروٹیسٹ ایکٹ2024کاترمیمی مسودہ تیار کرلیا، بل کامقصدپرامن احتجاج کےحق کوتحفظ دینااورپرتشددکارروائیوں کی روک تھام ہے۔

بل کےتحت احتجاج کےدوران عوامی یاپرائیویٹ املاک کونقصان پہنچانےپرمنتظمین ذمہ دارہونگے، پنجاب حکومت کو 10ہزاراہلکاروں پرمشتمل رائٹ مینجمنٹ فورس تشکیل دینےکی تجویز دے دی گئی۔ 

بل میں ہنگامہ آرائی یا تشددکی صورت میں فوری کارروائی کیلئےپولیس کوخصوصی اختیارات دینے کی تجویز دی گئی، پرامن احتجاج کیساتھ شہریوں کی روزمرہ زندگی،ٹریفک میں رکاوٹ نہ ڈالنےکی شرط شامل ہے۔