ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ،ایک ملزم ہلاک

سی سی ڈی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ،ایک ملزم ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: سی سی ڈی کےمبینہ پولیس مقابلے،ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی ہو گئے، سی سی ڈی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ،ایک ملزم ہلاک دوسرا زخمی ہوا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق سی سی ڈی کوتوالی ٹیم ملزمان کو ریکوری کے لیے لےکرگئی، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو انکےساتھی چھڑوانے کیلئےپہنچےاورپولیس ٹیم پرفائرنگ کر دی۔

کراس فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ،دوسرافرار ہو گیا ۔

سی سی ڈی کوتوالی کا شاہدرہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ،2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کئے،  پولیس کے مطابق سی سی ڈی کوتوالی نے شاہدرہ ٹاؤن بند روڈ ناکہ لگایا تھا ،دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا ،ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 زخمی ،2 فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، سوئےآصل روڈ لکھو کی کے قریب پولیس نے مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔