ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں اہم سہولت کار اور پناہ دینے والا ملزم گرفتار

شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں اہم سہولت کار اور پناہ دینے والا ملزم گرفتار
کیپشن: Journalist Jan Mohammad Maher ,file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امداد بزدار: سانگی کے کچی والے علاقے میں پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں اہم سہولت کار اور پناہ دینے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کی زیر نگرانی سانگی اور الف کچے کے علاقے میں آپریشن کیا گیا۔ 

ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کا کہنا ہے کہ شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو پناہ دینے والے مرکزی سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  گرفتار سہولت کار قاتلوں کو سانگی والے کچے میں پناہ دے رہا تھا، پولیس آپریشن اور محاصرے کے باعث قاتل سانگی والے کچے  میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سانگی، الف کچہ اور شاہ بیلو جنگل میں قاتلوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ گرفتار سہولت کار شبیر مہر سے تفتیش جاری ہے، قاتلوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔