سکول میں کترینہ کیف کے ڈانس کی نئی ویڈیو وائرل

Katrina Kaif Dance video viral
کیپشن: Katrina Kaif Dance video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کا شمار مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو آج نہ صرف بھارت بلکہ مختلف ممالک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی مقبولیت میں مزید اضافہ کرچکی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے جس میں وہ بچوں کے سکول میں ڈانس کررہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بالی کی معروف اداکارہ کترینہ کیف  نے بہت سی سپرہٹ فلمیں کیں جو کو خاص پذیزائی ملی جبکہ اداکارہ کی مقبولیت میں بھی مزید اضافہ ہوا، اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی کترینہ کی اداکاری کو مداحوں نے سراہا، کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہے جس نے ہندی زبان کی فلموں میں کام کیا جبکہ تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ 2003ء میں اس نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا۔ سنگھ از کنگ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، تیس مار خاں، نمستے لندن اس کی دیگر مشہور فلمیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر سپرسٹار کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں وہ بچوں کے سکول میں موجود ہیں اور ڈانس کررہی ہیں، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ سکول کے بچے میں موجود اداکارہ مسکراتے ہوئے بچوں کے ساتھ رقص کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ان کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے، اداکارہ کے ڈانس کی ویڈیو کو وہاں موجود لوگوں نے اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer