ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے جنوبی افریقہ ٹیم کے دورہ پاکستان کی خوشخبری سنادی

 چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے جنوبی افریقہ ٹیم کے دورہ پاکستان کی خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے زمبابوے کے بعد جنوبی افریقہ ٹیم کے دورہ پاکستان کرنے کی خوشخبری سنا دی ہے۔ 

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے بند دروازے کھلنا شروع ہو گئے ہیں، دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ پاکستان اے ٹیم بھی دورہ پر جائے گی, ان خیالات کا اظہار وسیم خان نے لاہور میں منعقد ہونے والے او سی ٹی کلب ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کلب کرکٹ میں آنے کا موقع ملا اچھا لگا، خود بھی کلب کرکٹ کھیل چکا ہوں، کلب کرکٹ بہت اہم ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ماہ کلب کرکٹ کی رجسٹریشن ہو رہی ہے، کوویڈ کے بعد کرکٹ شروع ہو رہی ہے جو کہ اچھی بات ہے، سٹرکچر اور سسٹم بننے سے کلب کرکٹ کو فروغ ملے گا،صوبائی ایسوسی ایشنز کلب کو چلائیں گی سٹء کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بھی بنا رہے ہیں۔

 پی ایس ایل کے فنانشنل معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ معاملہ کورٹ میں ہے اس پر وہ بات نہیں کریں گے، پاکستان سپر لیگ میں کرپشن کرنے والے کن کھلاڑیوں کے متعلق کارروائی جاری ہے اس کے بارے میں بھی مجھے نہیں معلوم ہے، اگلے ہفتے اظہر علی اور مصباح الحق سے بات کریں گے، ان دونوں سے ملاقات طے ہے انہیں شوکاز نہیں بھجوایا گیا تھا۔

وسیم خان نے کہا کہ پاکستان میں کوویڈ 19 کے حالات میں بہتری کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں بحال ہو رہی ہے، زمبابوے ٹیم کا دورہ کنفرم کر دیا گیا ہے جبکہ ساوتھ افریقہ کی ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرئے گی۔

 ایک سوال کا جواب میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے نئے آئین کے تحت ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو ہم تسلیم نہیں کرتے، کھلاڑی ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں، نئے آئین میں چھ صوبائی ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔

 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer