ینگ ڈاکٹرز کی شامت آگئی

ینگ ڈاکٹرز کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری) ٹیچنگ ہسپتالوں کے خلاف احتجاج کیوں کیا؟ بزدار سرکار کا گرینڈ ہیلتھ الائنس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، 25 ستمبر کو گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کی لسٹیں مانگ لیں، مظاہرے میں شریک نرسز اور پیرامیڈیکس کو شوکاز نوٹس دینے اور محکمانہ کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے، گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بھی جوابی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ۔

ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کے قانون کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کے 25 ستمبر کو لانگ مارچ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج پر حکومت نے کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر صحت کی ہدایت پر تمام ٹیچنگ ہسپتالوں سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج میں شریک ڈاکٹرز کی لسٹیں مانگی گئی ہیں تاکہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جاسکے۔

حکومت کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتالوں کو احتجاج میں شریک نرسز اور پیرامیڈیکس کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں ٹیچنگ ہسپتالوں نے نرسز اور پیرامیڈیکس کے احتجاج میں شریک ہونے والے نمائندوں کو شوکاز جاری کرتے ہوئے تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ادھر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بھی اس صورتحال پر جوابی حکت عملی وضع کرنے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں اور احتجاج میں مزید شدت لانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔