ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالک مکان نے ملازمہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

مالک مکان نے ملازمہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) بادامی باغ کے علاقے میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو مالک مکان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ مہک بادامی باغ کے علاقے میں شہزاد نامی شخص کے گھر پر کام کرتی تھی۔ متاثرہ مہک کے والد کا کہنا تھا کہ شہزاد نے اس کی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی جس پر پولیس نے ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔