کارڈیلرایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لےلی

کارڈیلرایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لےلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کارڈیلرایسوسی ایشن نے گورنرہاوس کے باہر ہڑتال کی کال واپس لے لی، صوبائی وزیرایکسائز حافظ ممتاز کیساتھ مذاکرات کامیاب جبکہ پروفیشنل ٹیکس، ڈی وی آر سسٹم، سمارٹ کارڈ اور نمبرپلیٹس کے مسائل کے حل کیلئے فوکل پرسن مقررکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائزآفس شادمان میں وزیر ایکسائز اور سیکرٹری ایکسائز سے کارڈیلرزایسوسی ایشن کی ملاقات میں چیئرمین ادریس چودھری، صدرشہزادہ سلیم، صدرمولانا شوکت علی روڈشعیب خان، نائب صدرخرم نقوی، سلیم باری ودیگرشامل تھے۔ ملاقات میں ایسوسی ایشن نے پروفیشنل ٹیکس میں اضافے کوواپس لینے، سمارٹ کارڈ کے اجرااور نمبرپلیٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا جبکہ آن لائن گاڑیوں کی خریدوفروخت کرنیوالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے اورایجنٹ مافیا کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 اس موقع پرصوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز نے یقین دہانی کروائی کہ کارڈیلرز ایسوسی ایشن کے مسائل کےفوری اقدامات کیے جارہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کیلئےایک افسرکو فوکل پرسن کے طورمقررکردیا گیا ہے، کارڈیلرایسوسی ایشن کےچئیرمین چودھری ادریس کا کہنا کہ مسائل حل کی یقین دہانی کے بعد تیس ستمبر کو گورنرہاوس کے سامنے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ ڈیلروہیکل رجسٹریشن سسٹم میں سکیورٹی فیس 25 لاکھ سے کم کرآدھی کی جائے کیونکہ نئے ڈیلرز سے ساڑھے بارہ لاکھ وصول کیا جارہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer