پولیس اہلکاروں سے ہتک آمیز رویے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پولیس اہلکاروں سے ہتک آمیز رویے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) فیروز پور روڈ چونگی امرسدھو کے قریب اوباش نوجوانوں نے باوردی پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

 پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کے واقعات کی ویڈیوز تو بہت سامنے آئیں پر اب پولیس کے ساتھ ہتک آمیز رویوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونا معمول بن گیا ہے، اسی طرح کا ایک واقعہ فیروز پور روڈ چونگی امرسدھو کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اہلکار اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والے اوباش نوجوانوں نے پولیس اہلکار کو چلتی موٹر سائیکل پر تھپڑ مار دیا، نوجوان اپنی سینہ زوری اور بدمعاشی کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور ہنستے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس اہلکار سارے معاملے میں بے بسی کی تصویر بنا رہا۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو تلاش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ موقع سے سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ فوٹیج بھی تلاش کی جا رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer