نیشنل سینئر مینز سکواش چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ شروع

نیشنل سینئر مینز سکواش چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی: پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کےزیراہتمام نیشنل سینئر مینز سکواش چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ کا آغاز ہوگیا، 32 کھلاڑیوں میں سے 16 نے مین راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔

پنجاب سکواش کمپلیکس میں جاری نیشنل سینئرمینز سکواش چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ شروع ہوگیا، 16 کھلاڑیوں پرمشتمل راؤنڈ کے پہلے روز وقار محبوب، بلال زاکر اور عاصم خان نے اپنے اپنے میچزمیں کامیابی سمیٹی۔

پری کوارٹر فائنل میں سندھ کے نعمان خان، مہران جاوید، آصف خان، ظاہرشاہ، اور ریلویز کے علی بخاری نے کوارٹر فائنل مرحلہ میں رسائی حاصل کر لی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے 16 نے مین راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے۔