دبئی جانے والے 3 مسافروں کے جوتوں سے ہیروئن اور چرس برآمد

دبئی جانے والے 3 مسافروں کے جوتوں سے ہیروئن اور چرس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام کی کامیاب کارروائی، دبئی جانے والےتین مسافروں سے ہیروئین اور چرس برآمد کر کے ملزمان کو اے این ایف کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مطابق قومی ائیرلائن کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 سے سفر کرنے والے تین دوست عادل حسین، محمد نوید اور محمد حسام جیسے ہی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے روانگی لاؤنج میں پہنچے تو وہاں اے ایس ایف حکام نے دوران تلاشی ان کے جوتوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی ایک ہزار چھ گرام چرس اور تیس گرام ہیروئین برآمد کر لی۔

کامیاب کارروائی کے بعد اے ایس ایف حکام نے تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا جبکہ ملزمان کو کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer