ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کرنےکی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا، جس میں ایئر پنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس پر مریم نواز نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ایئر پنجاب کے فیز ون کی کارروائی فوری طور پر مکمل کی جائے اور منصوبے کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں۔
اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد کے درمیان ایئر پنجاب کی پرواز کے روٹ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دوران اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جہاں وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے پر جلد اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔