(سعید احمد)ٹرین ڈرائیورز، ڈپٹی ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیورز پر دوران ڈیوٹی ویڈیو بنانے پر پابندی لگا دی گئی۔
لوکو موٹو کے اندر کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنائی جائے گئی،ڈرائیورز یا اسسٹنٹ ڈرائیورز پر دوران ڈیوٹی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پہ بھی پابندی ہوگی۔
ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گئی۔