ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارجنٹینا میں 70 ملین سال پرانا ڈائنوسار کا انڈہ دریافت

ارجنٹینا میں 70 ملین سال پرانا ڈائنوسار کا انڈہ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ارجنٹینا کے ماہرینِ حیاتیات نے ملک کے پیٹاگونیا علاقے سے تقریباً 70 ملین سال پرانا ڈائنوسار کا انڈہ دریافت کیا ہے، جو حیرت انگیز طور پر انتہائی محفوظ حالت میں موجود ہے، یہ انکشاف سائنسدانوں کے لیے کسی معجزے سے کم نہیں، کیونکہ یہ انڈہ بالکل تازہ  لگتا ہے حالانکہ اس کی عمر کروڑوں سال پرانی ہے۔

ڈائنوسار کا یہ انڈہ پیٹاگونیا  کے ریو نیگرو (Río Negro) کے خشک میدانوں سے ملا، جو سائز اور شکل میں شترمرغ کے انڈے سے مشابہت رکھتا ہے۔

یہ تاریخی دریافت ’کریٹیشیس ایکسپیڈیشن‘کے دوران ہوئی، جو ایک جاری تحقیقی منصوبہ ہے جس کا مقصد شمالی پیٹاگونیا کے قدیم ماحولیاتی نظام کو سمجھنا ہے۔

انڈے کے ساتھ ہی سائنسدانوں نے کچھ قدیم دودھ پلانے والے جانوروں کے دانت اور سانپ کی ریڑھ کی ہڈی کے فوسلز بھی دریافت کیے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ علاقہ کریٹیشیس دور میں کسی وقت  ڈائنوسارز اور دیگر جانداروں کا گڑھ رہا ہوگا۔

یہ نایاب انڈہ اور اس کے ساتھ ملنے والے دیگر فوسلز کو ارجنٹائن میوزیم آف نیچرل سائنسز منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان پر تفصیلی تجزیہ جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انڈے کے اندر ایمبریونک (جنینی) ٹشو محفوظ پایا گیا، تو یہ دریافت جنوبی امریکا کی پیالینٹولوجی میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔