اشرف خان: اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282 روپے پر برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 297 روپے، برطانوی پاونڈ 342.50 روپے پر برقرار ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 10 پیسے اضافے سے 79 روپے، اور سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 75.20 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 21 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے سے تجاوز کرگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279.88 روپے سے بڑھ کر 280.09 روپے پر بند ہوا۔ اس حوالے سے رپورٹ کا کہنا ہے کہ 4 روز میں انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 29 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App