ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد شریف کی موت حادثہ نہیں قتل تھا، فیصل واوڈا کے تہلکہ خیز انکشافات

ارشد شریف کی موت حادثہ نہیں قتل تھا، فیصل واوڈا کے تہلکہ خیز انکشافات
کیپشن: Faisal Vawda
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی شہادت کوئی حادثہ نہیں ہے ، ارشد شریف کو قتل کیا گیا، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈاکاکہناتھا کہ ارشد شریف کا کوئی موبائل لیب ٹاپ نہیں ملے گاشواہد مٹا دیئے گئے، ارشد شریف کوگاڑی میں مارا گیاہے، ارشد شریف کے سر اور سینے میں گولیا ں لگی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر بچہ گاڑی میں موجود تھا تو پولیس سرعام گولیاں چلائے گی، ارشد شریف کو کلوز رینج سے مارا گیا2 گولیاں سینے اور سرپر لگیں،شواہد مٹا دیئے گئے ، کینیاکے حالات تو پاکستان سے بدتر ہیں۔

 ان کاکہناتھا کہ ارشد شریف بھاگنے والا انسان نہیں تھا،اگر ہم غیرت مند ہیں تو اس کی فیملی کیساتھ کھڑے ہونا ہوگا، فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے ویڈیوبھی بنائی ہیں نام بھی دے دئیے ہیں بین الاقوامی سطح پر ،اگر مجھے کچھ ہوا گولی لگی مرا توجو شخص کتنا بھی طاقت ور اسے بھی گولی لگے گی وہ بھی مرے گا جتنا ہی بااثر کیوں نا ہو۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ارشد شریف کے اوپر ایف آئی آرز کٹیں، ارشدشریف ملک چھوڑنے کو تیار نہیں تھا، ارشد شریف ایماندار ، نڈر بہادر انسان تھا ،یہ کہا گیا کہ کسی ادارے کی جانب سے دباو¿ ڈالا جس کی وجہ سے وہ دبئی چھوڑنا پڑا ، یہ بھی بے بنیاد ہے،یہ ایک جامع سازش ہے،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں یہ ان کا حق ہے ،یہ لانگ مارچ مجھے خونی مارچ دکھائی دے رہا ہے ،میں آنے والے دنوں میں نا کہ ہفتوں میں حقائق جلد بتاﺅں گا ۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ ارشد شریف کو دبئی سے کینیا کوئی عام آدمی نہیں بلوا سکتا ، ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا وہ آنا بھی چاہتا تھا ،جنہوں نے سازش کے تحت اس کا برین واش کیا وہ اپنا کام ایمانداری سے کر رہا تھا ،اسی سازش کے تحت ابھی ایک آدمی شہید ہوا ہے اور بہت ساری جانیں جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ ارشد شریف جس دن گیا ہے اس دن سے آخری دن تک میں رابطے میں تھا ،میرے فون کی فرانزک کرنی ہے تو میرا فون حاصل ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مارچ کے تناظر میں بھی ایک مکمل سازش رچائی گئی ہے ، ارشد شریف میرے ساتھ رابطے میں تھا اس بات کی گواہی اے آر وائی کے کچھ لوگ بھی دیں گے اگر انہیں اپنی جان جانے کا ڈر نا ہو ۔

انہوں نے کہاکہ ارشد شریف کا قتل ہوا ہے ،جو طاقت ور شخصیات اس سازش کا حصہ ہے وہ مجھ سے دور نہیں ہیں ،اگلے کچھ دنوں میں جو افراد مرنے والے ہیں اہم شخصیات اور اہم شخصیات بھی اس میں شامل ہوں گی،پاکستانیوں کو وارن کر رہا ہوں بے وجہ موت نہ کریں کسی اورکیلئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جہاں تک کمیشن کی بات ہے کمیشن دینے والا ہے کمیشن ہوتا ہے،میں یہ شواہد اپنے چیئرمین سے ضرور شیئر کرسکتا ہوں،ایم آئی سے کر سکتا ہوں آئی ایس آئی سے کر سکتا ہوں،باقی میں یہاں کسی ہر اعتبار نہیں کرتا۔

انہوں نے کہاکہ میرا چیئرمین ایک ایماندار آدمی ہے انہوں نے ارشد شریف کے معاملے پر نیک نیتی سے بات کی۔ان کا کہناتھا کہ یہ کام وہ کر سکتا ہے جس کو بینیفٹ مل سکتا ہے اس کا بینیفٹ کس کو ملا ،سیاسی لوگ اس میں ملوث نہیں نا اسٹیبلشمنٹ اس میں ملوث ہے ، فیصل واوڈا نے کہاکہ تحریک انصاف کے اندر کچھ لوگ ہیں جو اس سازشی بیانیے کو مانتے ہیں، ابھی میں نام اس لیے نہیں لے رہا کیوں کہ اس وقت کچھ لوگوں کی جانیں خطرے میں آجائیں گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر