پنجاب پولیس میں اپلائی کرنیوالوں کیلئے اچھا موقع، نئی بھرتیوں کا اعلان

Recruitment of Constables, Lady Constables and Traffic Assistants in Punjab Police
کیپشن: Recruitment in Police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلز،سکیورٹی کانسٹیبلز،ڈرائیور،وائرلیس آپریٹرز اور ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کرنیکا فیصلہ، ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ll پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا.
 آئی جی پنجاب کے حکم پر بھرتیوں کے لیے اشتہارات بھی جاری کردیےگئےہیں،مراسلے کے مطابق بھرتی کے لیےدرخواست فارم پچاس روپے میں دستیاب ہیں،آن لائن فارم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،فارم صوبے بھر کے اضلاع کے ضلعی پولیس افسران کو یکم نومبر سے 15نومبر تک بھجوائےجاسکیں گے۔

درخواست فارم جمع کرانے کے لئےسپیشل ڈیسک قائم کرنے،امیدواروں کو فارم ڈاؤن لوڈ کرنے میں دشواری پرڈی آئی جی آئی ٹی،سی پی او کو اطلاع کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ بھرتی کے لیے عمر کی حد 18سے 22سال مقرر کی گئی ہے،ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی ٹریفک وارڈن رول 2017، ایس پی یو کے لیے بھرتی ایس پی یو رول 2017کے تحت کی جائے گی۔

بھرتی بورڈز کے سربراہان شفاف بھرتیوں کے ذمہ دار ہوں گے،بورڈزسربراہان جسمانی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد امیدواروں کو اگلے مرحلے کی کلیئرنس دیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer