ویب ڈیسک: اوپو نے اے سیریز کا نیا اور جدید ترین 5 جی فون متعارف کرادیا، اے 56 فائیو جی کی بڑی اسکرین اور جدید ترین فیچرز نے صارفین کا دل موہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق اوپو اے 56 فائیوجی کی 6.5 انچ کی ایچ ڈی ایل سی ڈی ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ سیلفی کیمرہ جدید ترین ہے جبکہ فنگر پرنٹ سینسر سائڈ پر پاور بٹن میں دیا گیا ہے ۔ بیک میں اے 55 ماڈل سے ایک کیمرہ کم کردیا گیا ہے اس طرح بیک میں صرف دو کیمرے ہیں۔ 13 میگا پکسل کا مین کیمرہ جبکہ 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر ہے جو 30 ایف پی ایس کی اسپیڈ سے 1080 میگا پکسلز ریزولیوشن کی ویڈیوز بآسانی ریکارڈ کرسکتے ہیں۔
فرنٹ پر نصب واٹر ڈراپ ناچ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کی طاقت ہے جووائڈ اینگل لینز کا حامل اور بیک کیمروں کی طرح 30 ایف پی ایس کی اسپیڈ سے 1080 میگا پکسلز ریزولیوشن کی ویڈیوز ریکارڈ کرسکتا ہے۔میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 700 کا طاقتور چپ سیٹ اور چھ جی بی ریم اور 128 جی بی کی انٹرنل اسٹوریج جو مائکرو ایس ڈی کے ساتھ ایک ٹیرا بائیٹ تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ ہینڈ سیٹ میں اینڈرائڈ 11 اور کلر او ایس 11.1 کی اڈاپشن اختیار کی گئی ہے۔
پانچ ہزار ایم اے ایچ کی طاقتوراور دودن تک چلنے والی فاسٹ چارجنگ بیٹری کے ساتھ اوپو فون اے 56 فائیو جی سیاہ، گلابی اور نیلے رنگوں میں دست یاب ہے۔ جبکہ قیمت 250 ڈالر ہے۔ حتمی دستیابی کی تاریخ کا ابھی کمپنی نے اعلان نہیں کیا۔