ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سے ماری عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، پیٹرول مزید 8 روپے مہنگا ہونے کا امکان

Petrol prices increases
کیپشن: Petrol
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔

 ذرائع کے مطابق  یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے  فی لیٹر اضافے  کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔  مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

 اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کریگا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر