ڈینگی  کے حملے تیز ، 15 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے

dengue
کیپشن: dengue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئےانتظامات مکمل کر لئے گئے۔ٹیچنگ ہسپتالوں میں 1 ہزار 329 بیڈز ڈینگی کے مریضوں کیلئے مختص ہیں۔سات سو تین بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں جبکہ 626 بیڈز خالی ہیں۔
لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئےانتظامات مکمل ہیں۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں میں 1 ہزار329 بیڈز مختص کئے گئے۔ 703 بیڈز پر مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 626 بیڈز خالی ہیں۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں 171 بیڈز مختص، 26 زیراستعمال اور 145 بیڈز خالی ہیں۔ جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں 835 بیڈز مختص، 485 زیراستعمال، 350 بیڈز خالی ہیں۔

سیکرٹری صحت کے مطابق میوہسپتال میں 111 بیڈز، جناح ہسپتال میں 44، جنرل ہسپتال میں 63 بیڈز خالی ہیں۔ اسی طرح ایکسپو سینٹرمیں قائم ڈینگی فیلڈہسپتال میں 311 بیڈز خالی ہیں، چلڈرن ہسپتال میں 22 اور نوازشریف ہسپتال یکی گیٹ میں 5 بیڈز خالی ہیں۔ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 17 اور ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں 53 بیڈز خالی ہیں۔ ڈاکٹر احمدجاوید قاضی کا کہنا ہے کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ریمپ اپ پلان کے تحت ڈینگی مریضوں کیلئے مزید بیڈز کا انتظام بھی موجود ہے۔

 دوسری جانب ملک بھر میں ڈینگی  کے حملے تیز ہو گئے،کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی مچھر نے 15 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3 ہزار 270 افراد اس سے متاثر بھی ہوئے۔  خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ۔ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 99 اور پنجاب میں 463 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 172 ہوگئی ہے۔