اورنج لائن ٹرین کی صفائی کتنے میں ہوگی؟

اورنج لائن ٹرین کی صفائی کتنے میں ہوگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِنایاب) اورنج لائن ٹرین کی صفائی کا مکمل کام ایل ڈبلیو ایم سی کے سپرد، اورنج لائن کی صفائی پر ماہانہ 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ سالانہ 43 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، 936 سینٹری ورکرز چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں کام کریں گے۔       

تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ابتدائی کنٹریکٹ کی غرض سے 936 سینٹری ورکرز اورنج لائن پر تعینات کرے گی۔ سب سے زیادہ سینٹری ورکرز سنٹرل اسٹیشن، انارکلی اسٹیشن پر تعینات ہوں گے۔ صفائی کا کنٹریکٹ ایل ڈبلیو ایم سی اور پی ایم اے کے مابین ہوگا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کی مد میں ادائیگی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کرے گی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اصولی منظوری دے دی ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی کا کنٹریکٹ سات سال کا ہوگا۔ اورنج لائن کی صفائی پر ماہانہ 3 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوں گے جبکہ اورنج لائن کی صفائی پر سالانہ 43 کروڑ 20 لاکھ روپےخرچ ہوں گے۔ اورنج لائن کے ستائس اعشاریہ ایک کلومیٹر کی صفائی کی ذمہ داری ہوگی۔ اورنج لائن کے انڈر گراونڈ سمیت چھبیس اسٹیشنز کی ذمہ داری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہوگی۔ اورنج لائن کی صفائی کے نگران ریحان پراچہ اور آمنہ خان ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں کنٹریکٹ پر باقاعدہ دستخط کردیئے جائیں گے۔

دوسری طرف اورنج لائن ٹرین کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ شہریوں کیلئےآج سے اورنج لائن ٹرین سروس کھول دی گئی ہے۔ ٹرین کا آغاز ڈیرہ گجراں سے ہوا۔ ٹرین میں سفر کرنے کیلئےشہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ بند روڈ ٹرین اسٹیشن سے آنے اور جانیوالے شہری بھی کافی پرجوش دکھائی دیئے۔شہریوں نے ٹرین کے سفر کو کافی آرام دہ قرار دیا۔کہتے ہیں اس روٹ سے آنے جانے والے شہریوں کو کافی سہولت ملے گی جبکہ ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer