لاہور میں ساڑھے گیارہ کروڑ کی کار، حکومت کی چاندی ہوگئی

لاہور میں ساڑھے گیارہ کروڑ کی کار، حکومت کی چاندی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مہنگی گاڑی کی مہنگی رجسٹریشن ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے تاریخ کی سب سے منہگی گاڑی رجسٹرڈ کر لی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق اسپورٹس کار   لمبر گینی کی قیمت ساڑھے 11 کروڑ ہے اور کار کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روپے میں کی گئی۔محکمہ ایکسائز نے کچھ دن قبل اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی کیونکہ محکمہ ایکسائز کے سسٹم میں 10 کروڑ روپے مالیت تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہو سکتی تھی۔


  
محکمہ ایکسائز نے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے اپنے قوانین میں ترمیم کی جس کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کی گئی۔

دوسری جانب ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید نے گاڑی رجسٹریشن کارڈ وصول کرنے والوں کی تصویر بنانا لازمی قرار دے دیا ہے، اسی حوالے سے ایکسائز دفاتر میں ایکسپریس کاونٹر قائم کرکے کیمرے نصب کردیئے گئے، گاڑی مالک کوشناختی کارڈ اورتصویر بنائے بغیرکارڈ جاری نہیں کیا جائےگا، تصویر بنانے سے ریکارڈ مکمل اور شفاف طریقہ سے تیارکیا جاسکے گا،دفترسے کارڈ ایجنٹ کی بجائے صرف گاڑی مالک کو دیا جائے گا، سسٹم میں گاڑی مالک کا شناختی کارڈ درج کرکے کارڈ جاری کیا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer