ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری قانون کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، ماہانہ تنخواہ کتنی؟

سیکرٹری قانون کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، ماہانہ تنخواہ کتنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)حکومت پنجاب نے سیکرٹری قانون کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئے تعینات ہونےو الے سیکرٹری قانون پنجاب زیادہ تنخواہ لینے والے سیکرٹری بن گئے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے بہادر علی خان کو سیکرٹری قانون تعینات کیا ہے۔ بہادر علی خان کی ماہانہ تنخواہ سات لاکھ روپے ہوگی۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ بہادر علی خان کو ایم پی ون پے پیکیج دیا گیا ہے اور وہ پنجاب کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سیکرٹری بن گئے ہے۔ ان کی تعیناتی دو سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ دو سال بعد نیا سیکرٹری قانون لگایا جائے گا یاکارکردگی کی بنیاد پر ان کی ہی مدت تعیناتی میں توسیع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  سیکرٹری قانون پنجاب نذیر احمد گنجانہ کا کنڑیکٹ ختم ہونے پرحکومت پنجاب نے سیکرٹری کوآپریٹیو احمد رضا سرور کو سیکرٹری قانون کا اضافی چارج سونپاتھا،نذیر احمد گنجانہ کا حکومت پنجاب سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے سیکرٹری کوآپریٹیو احمد رضا سرور کو سیکرٹری قانون کی اہم ترین آسامی کا اضافی چارج دیا تھا۔

یاد رہے کہ  پنجاب حکومت نے صوبے کے پانچویں آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اب سیکرٹری قانون پنجاب کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا، سیکرٹری قانون پنجاب نذیر احمد گنجانہ کو باقاعدہ ایک ماہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جبکہ پنجاب حکومت نے نئے سیکرٹری قانون کی تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کررکھیں تھیں۔

نیا سیکرٹری قانون پنجاب ریٹائرڈ ہونے والے سیشن جج بہادر علی خان کو لگائے جانے کا امکان تھا، وہ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔اب ان کوسیکرٹری قانون پنجاب تعینات کردیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer