لاک ڈائون نے معمولی استاد کو لکھ پتی بنا دیا

لاک ڈائون نے معمولی استاد کو لکھ پتی بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کورونا وائرس دنیا بھر میں قہر بن کر ٹوٹا ہے،اس نے کئی گھر اجاڑے ہیں،لاکھوں انسان زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں  تو کروڑ ں اپنی نوکریوں،کاروبار،جمع پونجی سے محروم ہیں، لاک ڈائون اور پابندیوں سے پوری دنیا کی معیشت اس سے متاثر ہوئی ہے۔لیکن اس مشکل صورتحال کے باوجود دنیا میں کئی افراد ایسے بھی ہیں جن کے لیے یہ لاک ڈاؤن زحمت کے بجائے رحمت بن گیا اور انھیں میں سے ایک بھارتی استاد مہیش کاپسی بھی ہیں۔

بھارتی ریاست مہارشتڑا کے شہر اورنگ آباد کے ڈرائنگ استاد مہیش کاپسی، جنہیں رواں سال مارچ اپریل سے قبل کوئی جانتا بھی نہ تھا۔ تاہم لاک ڈاؤن کے دوران مہیش کے فن نے انہیں بین الاقوامی طور پر ایک مشہور آرٹسٹ بنا دیا۔


لاک ڈاؤن کے دوران جب مہیش کو ملازمت سے فارغ کیا گیا تو اس وقت ان کی ماہانہ آمدنی 10000 روپے تھی لیکن ملازمت چھوڑنے کے بعد مہیش 80000 روپے ماہانہ کمانے لگے۔

ہوا کچھ یوں کہ ڈرائنگ ٹیچر مہیش لاک ڈاؤن کے دوران فارغ وقت میں ٹک ٹاک پر اپنی ڈرائنگ ویڈیوز اپلوڈ کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے مہیش کی پینٹنگز اتنی مشہور ہوئیں کہ بھارت کے فلمی ستارے بھی پینٹر مہیش کے مداح ہو گئے۔بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ نے مہیش کاپسی کی پینٹنگ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو میں مہیش کو کسی پینٹنگ برش کا استعمال کیے بغیر ہاتھ کی انگلیوں سے مہارت کے ساتھ ادکار رتیش دیش مکھ کی پینٹنگ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔رتیش دیش مکھ کے علاوہ آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور سابق انگلش اسٹار کیون پیٹرسن بھی مہیش کی بنائی ہوئی ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر چکے ہیں۔یہی نہیں بھارت کے مراٹھی فنکار بھی مہیش کی پینٹنگز کے قائل ہو چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer