موسم تبدیل،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم تبدیل،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور کا موسم تبدیل ہوتے ہی درجہ حرارت میں کمی ہونا شروع ہوگئی ، ائیر کوالٹی انڈیکس 153 پر پہنچ گیا۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ملک کے دیگر علاقوں کا موسم بھی بدل گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں اور سردی کی آمد کی وجہ سے لاہور کا درجہ حرارت کافی حدتک تبدل ہوگیا،مگر بارش نہ ہونے پر شہر میں فضائی آلودگی اور سموگ نےڈیرے ڈالنا شروع کردیے ہیں،موسم میں تبدیلی کیساتھ ہی شہر میں سموگ بھی بڑھنے لگی ہے ۔آج شہر میں دن کے وقت ائیر کوالٹی انڈیکس 153 ریکارڈ کیا گیا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 42 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک شہر کا موسم خشک رہےگا ۔ملک کے دوسرے حصوں کاموسم بھی تبدیل ہوچکا، اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع اور پنجاب کے بیشتر حصوں میں بھی موسم خشک ر ہنے کی پیش گوئی کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب کے جنوبی علاقو ں میں موسم دن کے اوقات میں گرم رہے گا،سندھ ،بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بھی موسم کے خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا،بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا، اسی طرح کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

واضح رہے کہ   سموگ کے بعد آلودگی نے لاہوریوں کو لپیٹ میں لے لیا،شہریوں کا آلودہ ماحول میں سانس لینا دشوار ہوگیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی سے گلے اور آنکھوں کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ماہرین نے شہریوں کو ہدایات کی ہیں کہ بلاوجہ گھروں سے باہر مت نکلیں، اگر نکلنا ہی ہے تو چہرے کو اچھی طرح ڈھانپ کر نکلیں، ماسک کا استعمال کریں تاکہ آلودگی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer