ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نوازشریف کے علاج کیلئے باہر جانے کا فیصلہ عدالت کرے گی‘‘

’’نوازشریف کے علاج کیلئے باہر جانے کا فیصلہ عدالت کرے گی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: صوبائی وزیر اطلاعات نوازشریف ک نے کہا ہے کہ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی، نوازشریف کے علاج کے لئے باہر جانے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول سمن آباد میں تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن ڈیڑھ سال پہلے بے روزگار ہوگئے، اب وہ روزگار ڈھونڈنے کے لئے سڑکوں پر ہے اور دوسری تھکی ہوئی جماعتوں کی مدد لے رہے ہیں-

 انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جتنی مرضی چھلانگیں مار لیں اب جتنی مرضی چھلانگیں مار لیں اب انہیں روزگار نہیں ملے گا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جس ایجنڈے پر ہیں قوم اسے جان چکی ہے، آزادی مارچ کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اللہ پاک صحت دے، باہر جانے کا فیصلہ عدالت کرے گی اور جو عدالت کا فیصلہ ہوگا اسے حکومت تسلیم کرے گی۔

لیکن نوازشریف سے ڈیل والا کوئی کام نہیں ہورہا ہے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ امن وامان کے ساتھ مارچ کریں گے تو رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، لیکن اگر مسلح جتھے لائے گئے تو قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer