"ترقی کے سفر کو افراتفری کی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک و قوم سے زیادتی ہے، سیاسی قوتوں کو موجودہ حالات میں بالغ نظری اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، انکا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر کو افراتفری کی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں، منفی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش کا دامن تھامنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 22 کروڑ عوام کبھی بھی ایسے عناصر کا ساتھ نہیں دیں گے جو ذاتی مفادات کی خاطر ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں مہر غلام محمد لالی، روبینہ جمیل، فوزیہ بہرام، فرخ الطاف، بریگیڈیئر ریٹائرڈ راحت امان اللہ بھٹی، کرامت کھوکھر، مامون تارڑ، پاکپتن سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر محمد شاہ کھگہ اور دیگر شامل تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer