ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پاکستان ریلوے جاوید انور قانون کے شکنجے میں آگئے

 چیئرمین پاکستان ریلوے جاوید انور قانون کے شکنجے میں آگئے
کیپشن: City42 - Chairman Pakistan Railway
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ریلوے جاوید انور کے خلاف پہلی توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے اصغر علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ عرصہ دراز سے ریلوے میں پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ترقی نہ ملنے پر چیئرمین ریلوے سمیت دیگر افسران کو درخواستیں دیں۔ شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے دادرسی کے لیے چیئرمین ریلوے کو بھجوادی۔ عدالت نے چیئرمین ریلوے کو ترقی کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت کے حکم کے باوجود چیئرمین ریلوے نے ترقی کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا۔

 درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین پاکستان ریلوے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دے۔

Sughra Afzal

Content Writer