ویب ڈیسک : اڈہ رسول پور کے قریب کھلے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آ گئی، ٹرالی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیمیں موقع پر امدادی کاروائیوں مصروف ہیں۔
بورےوالا کے علاقے اڈہ رسول پور کے قریب کھلے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آ گئی۔ 37 اپ فرید ایکسپریس کو حادثہ گیٹ نمبر 106 کے قریب پیش آیا۔ ٹرالی حادثے کے بعد نہر میں جا گری ۔ٹرالی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگی ا۔ نہر سے ڈرائیور کی نعش کی تلاش جاری ہے ۔ حادثہ ٹرالی ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا
اڈہ رسول پور کے قریب کھلے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آ گئی، ٹرالی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیمیں موقع پر امدادی کاروائیوں مصروف ہیں ۔حادثہ اڈہ رسول پور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور 37 اپ فرید ایکسپریس کے درمیان کھلے پھاٹک پر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرالی ڈرائیور ٹرالی چلاتے ہوئے غفلت برتنے کے باعث ٹرین کی زد میں آ گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ٹرالی حادثے کے بعد نہر میں جا گری، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کی نعش نکالنے اور ٹریکٹر ٹڑالی کے نکالنے کا عمل شروع کر دیا۔ حادثے کے بعد فرید ایکسپریس کراچی سے لاہور روانہ ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔