ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میچ فکسنگ: انٹرنیشنل خاتون کرکٹرز سے رابطے رکھنے والا پاکستانی جواری گرفتار

Cricket gambling , City42, FIA, Pakistani gambling agent arrested
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ  جوئے کی غرض سے رابطے رکھنے اور  کرکٹ کے جوئے میں ملوث امپائر  اور ایک دوسے جوا کرانے والے جوئے باز کو  کو گرفتار کرلیا گیا اور الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

 ایف آئی اےکے حکام نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے  انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ مجیب الرحمان اور زاہد علی دونوں کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 ملزم زاہد علی 2021 تک خود کرکٹ کھیلتا رہا اور  اس کے بعد ضلعی سطح پر امپائرنگ  کرتا رہا۔ وہ آن لائن کرکٹ جوئے میں ملوث تھا اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والی کئی ملکوں کی کھلاڑی خواتین کے ساتھ رابطے رکھتا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ زاہد علی نے زمبابوے، کینیا، گھانا سمیت دیگر افریقی ممالک کے مرد کرکٹرز سے بھی رابطے کیے۔ ان سب رابطوں کا مقصد کھلاڑیوں کو کرکٹ کے جوئے میں استعمال کرنا تھا۔

ملزم زاہد علی خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر متعارف کراتا تھا۔ جوئے کا یہ خطرناک کھلاڑی کئی ملکوں میں منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔

ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے فون اور دوسرے زیراستعمال الیکٹرانک آلات قبضے میں لے لئے، ابتدائی  شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔