ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوانوں کو جوئے کی لت لگانے پر گرفتار ہونے والا یوٹیوبر کیمپ جیل سے رہا ہوگیا

ڈکی بھائی، یو ٹیوبر، Dakki Bhai, YouTuber, City42, NCCA, FIA, Betting apps
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نوجوان نسل اور بچوں کو جوئے کی لت لگانے میں ملوث ہونے کے سبب گرفتار ہونے والے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔ اس نے اپنی گرفتاری کے دوران تحقیقات پر مامور افسروں کو مبینہ طور پر 90 لاکھ روپے رشوت دی، اس سے رشوت لینے میں ملوث 6 این سی سی اے اہلکاروں کو برطرف کیا جا چکا ہے۔

یو ٹیوبر ایک مشہور اور با اثر "سوشل میڈیا انفلوئنسر" بننے کے بعد اپنے یو ٹیوب چینل اور دیگر ذرائع سے  آن لائن جوئے کی لت کو فروغ دے رہا تھا۔ اس کو  سائبر کرائمز کی تحقیقات کرنے والے ادارہ نے مناسب تحقیقات کرنے کے بعد جوئے کی پاکستان میں پروموشن میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا تھا۔ اس نے تفتیش کے دوران اپنی سرگرمیوں کے متعلق ہول ناک انکشاف کئے۔  ڈکی بھائی کی تفتیش کے دوران یہ سنسنی خیز خبریں آئیں کہ تحقیقاتی ادارہ کے کئی سینئیر افسروں نے اس کو سنگین جرائم کے مقدمات سے بچانے کے لئے بھاری رشوت لی۔ ان تمام افسروں کو تحقیقات کرنے کے بعد برطرف کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف تحقیقات میں این سی سی آئی اے کے کئی افسر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال  میں ملوث نکلے۔ الزامات ثابت ہونے  کے بعد ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) نے نیشنل سائبر کرائم اتھارٹی (این سی سی اے) کے 4 افسران سمیت 6 اہلکاروں کو 90 لاکھ روپے رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ڈکی کے خلاف تحقیقات کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت ان تمام اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔ 

اس دوران ہی سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی ہوئی ضمانت کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آ گیا۔ عدالتِ عالیہ نے اسے معمولی  مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈکی بھائی کی ضمانت کا حکم کل منگل کے روز جاری ہوا تھا لیکن اس کے  وکیل عدالت سے رہائی کی روبکار حاصل کر کے کیمپ جیل کے حکام تک پہنچانے میں تاخیر کے سبب  اس کی رہائی کل نہیں ہو سکی تھی۔

آج  مشیور یو ٹیوبر ڈکی بھائی کو  کیمپ جیل کے پچھلے گیٹ سے گاڑی میں بیٹھا کر روانہ کیا گیا ۔

ڈکی بھائی کی لاہور ہائیکورٹ نے دو روز قبل ضمانت منظور کی تھی ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج ڈکی بھائی کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔